I
صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی، ذرائع
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
ایوان صدر کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت کی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی موجودہ حکومت ختم گئی، جس کے بعد آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔