I
صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023 منظور کرلیا گیا۔ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی نے پی آئی اے کارپویشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 اور تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 بھی منظور کرلیا۔
صدر کی جانب سے گیس (چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل 2023 اور ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
رزاق داؤد کی مزید 5 سال کیلئے بطور پرو چانسلر لمز یونیورسٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ صدر عارف علوی نے رزاق داؤد کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔