I
تقریب: پاکستان کے مشہور آرٹسٹ اور سماجی شخصیت حمزہ علی عباسی کی کتاب
Book Title: Discovery of GOD ,ISLAM & JUDGEMEMT DAY
۔کی رونمائی۔ پبلشر: Al-Mawrid (GCIL) United States
لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان کے مشہور ٹی وی اور فلم کے اداکار حمزہ علی عباسی کی کتاب
DISCOVERY OF GOD , ISLAM &JUDGEMEMT DAY
کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ کتاب کے مصنف حمزہ علی عباسی نے اپنی زندگی کے مشاہدات اور تجربات کو اس کتاب میں تفصیلی طور پر تحریر کیا ہے۔ تقریب میں ملک بھر سے مشہور سماجی اور کتاب پڑھنے کے شوقین افراد نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر نعیم بخاری، حسن نثار، جواد احمد غامدی اور دیگر مہمانوں نے حمزہ علی عباسی کی کتاب کے اہم پہلوں پر روشنی ڈالی اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ تقریب سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی پنجاب محبوب اسلم للہ نے کتاب پڑھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر کچھ وقت کتابوں کو پڑھنے میں ضرور صرف کرنا چاہیے۔ پاکستان سے پہلے کتاب کو امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا گیا ہے اور بھر پور پذیرائی ملنے کی وجہ سے
AMAZON BOOK STORE PHILOSOPHY CATEGORY
میں پہلے نمبر پر ہے۔کتاب کی رونمائی تقریب المرا فاؤنڈیشن اور ال مورد کے اشتراک سے کی گئی ۔ جس پر شرکاء نے چیئرپرسن المرا فاؤنڈیشن صوفیہ وڑائچ صاحبہ اور المورد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔