فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
03 Nov
Another achievement of Al Mara Foundation:

المراء فاؤنڈیشن کی ایک اور کامیابی:


المراء فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  لاہور کیولری گرونڈ میں ایک  تقریب منعقد کی گئی  جس میں خصوصی بچوں کے لیے  ایک کمپیشنیٹ لر ننگ سینٹر فار سپیشل کڈز کا افتتاح کیا گیا۔ جس کا مقصد خصوصی بچوں کو وہ تمام تر جدید سہولیات اور توجہ دی جائے جس سے ان کی زندگی میں مزید بہتری آسکے۔ المرا فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو مختلف شعبہ ہائے زندگی  سے تعلق رکھنے والے افراد  نے خوب سراہا۔ 
  جس میں ادکار اور المرا فاونڈیشن کے برانڈ ایمبسڈر  حمزہ علی عباسی اور معروف گلوکار و  سماجی شخصیت ابرارالحق, لاہور چیمبر آف کامرس کے موجودہ صدر میاں ابوذر  شاد اور سابقہ آئی جی پنجاب ملک آصف حیات  سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ 
المراء فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ صوفیہ وڑائچ نے پاکستان میں خصوصی بچوں  کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بات کرتے ہوئے  کہا  کہ یہ بچے بھی نارمل  بچوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں اگر ان پر توجہ دی جائے ۔ اور یہ عزم کیا کہ نہ صرف ہیتم اور لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اب ان خصوصی بچوں کو بھی ماں باپ کا پیار اور شفقت ملے گی۔ اس موقع پر برانڈ ایمبسڈر المرا فاونڈیشن حمزہ علی عباسی نے   فاونڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایک  عرصہ  سے ان کی خواہش تھی  کہ کوئی منفرد اور جدید سہولیات  سے آراستہ خصوصی بچوں کے لیے کوئی لرننگ سینٹر بنے جسے المرافاؤنڈیشن نے پورا  کر دیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے کہا کہ میری یہ خواہش ہے پاکستان کا کوئی بھی بچہ چاہیے وہ نارمل ہو یا سپیشل اسے آگے بڑھنے کے مواقع دینے چاہیے۔
المرا فاونڈیشن ایک غیر منافع بخش فلاحی ادارہ  ہے جس کا مقصد یتیم اور لاوارث بچوں کو نہ صرف  بنیادی سہولیات دی جائیں بلکہ انہیں وہ اپنائیت، محبت اور شفقت دی جائے جس کے وہ حق دار ہیں۔