فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Mar
18Mar

صدر آصف زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا اور اقتصادی و سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔