I
یوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خط پر وزارت قانون و انصاف کی رائے مانگ لی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت کے کل کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے مؤقف پر رائے مانگی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے خط وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری کے نام لکھا گیا ہے۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے صدرِ مملکت کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی۔