فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
29 Jul
29Jul

بحرین نے اسرائیلی وزیر خارجہ کا سرکاری دورہ ملتوی کردیا

بحرین نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلائی کوہن کا سرکاری دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، انہیں اگلے ہفتے بحرین کا دورہ کرنا تھا۔سینئر بحرینی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ شیڈولنگ کے مسائل کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اگلے ہفتے ملک میں موجود نہیں ہوں گے اور وہ اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

لیکن اسرائیلی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جمعرات کو قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا جس کی عرب ممالک نے سخت مذمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بحرین نے وزیر خارجہ کا دورہ ملتوی کیا ہے۔امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور دیگر ممالک نے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت مذمت کی ہے۔خیال رہے کہ 2023 میں وزیر بننے کے بعد سے بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا تیسرا دورہ کیا ہے۔