فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
23 Jul
23Jul

بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، دریائے راوی بپھرنے لگا

بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی بپھرنے لگا ہے۔سیلابی ریلے نے شکر گڑھ کے سرحدی دیہات میں فصلیں تباہ کر دی ہیں، نالہ ڈیک سے سیلابی ریلا گزر گیا لیکن بھارت سے بہہ کر آنے والی بارودی سرنگیں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی ہیں، سرحدی دیہات سپوال اور لہری سے تین بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔دوسری جانب وہاڑی، میلسی سائفن کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ملحقہ دیہات اور آبادیاں خطرے کی زد میں ہیں۔ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، متاثرینِ سیلاب سامان اور مویشیوں سمیت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔