I
مانچیسٹر میں سابق ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا سابق چئیرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بیرسٹر امجد ملک اور کویت سے آئے مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے صدر شمشاد احمد خان تنولی کے اعزاز میں اعشائیہ۔
سابق لارڈ میئر گریٹر مانچیسٹر عابد چوہان، سابق سفارتکار راجہ شیر اکبر، کشمیری راہنما ظفر راٹھور، نیلسن سے حاجی عبدالغفور ، عمر فاروق ، چوہدری نجف، عتیق پیرزادہ اور وسیم چوہدری کی خصوصی شرکت۔ اوورسیز کے معاملات پر خصوصی گفتگو ، پی آئی اے کے آپریشن کی متوقع بحالی پر اظہار اطمیینان۔ کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ۔ پاکستان کی سلامتی کیلے خصوصی دعائیں ۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ کرغزستان میں طلباء پر حملوں میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا-سوشل میڈیا پرغیر ضروری سنسنی خیزی پھیلائی گئی ہے۔یہ غیر متوقع واقعات ہیں وزیراعظم/وزیر خارجہ آفس متحرک ہیں-پاکستان سے تعلیم کام،کاروبار&اپنی فیملی کیساتھ باہر جانے والوں کیلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے جس پر منشور کے مطابق تیزی سے کام جاری ہے۔اوورسیز طلباء پاکستان کے لئے بہت اہم ہیں۔
چوہدری شاہد احمد نے مہمانوں کی تواضع کی اور انکا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا -