I
اسلام آباد مسلم لیگ ان ہانگ کانگ کے سر پرست اعلی اور چائنہ ٹیم کے روح رواں ارشد خان صاحب نے مسلم لیگ ان کے چیف کوآرڈی نیٹر انٹر نیشنل افئیر زاور اوور سیز پاکستانیز اور سینئر نائب صدر کے ساتھ سیرینا میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے اور خطے میں تبدیلیوں کے اثرات اور تجارت کے فروغ کے سلسلے میں قابل عمل اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا پاکستان آنا نیک شگون ہے۔ انہوں نے چائنہ میں مسلم لیگ ن کا چیٹر بنانے میںمعاونت پر ارشد خان اور تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور قائد مسلم لیگ ن کے بیانئے کی ترویج میں دامے درمے سخنے معاونت پر شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فداحسین اور علام ربانی اور چائنہ ٹیم ایک بہترین دریافت ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے انکے چیریٹی کاموں کو بھی سراہا اور بروزہفتہ لاہور میں تارکین وطن کے اعزاز میں جاری پروگرامز میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ ارشد خان نے کہا کہ ہم تب بھی اور اب بھی قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھیں گے۔