خواجہ عبدالوحید پال سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) متحد و عرب امارات
الحمد للہ پاکستان کی سرزمین اللہ تعالی کی نعمتوں سے مالا مال ہے۔ سمندر، پہاڑ، دریا، وادیاں ، زرخیز زمینیں، سونا تانبا، قیمتی پتھر اور نہایت ذہین نوجوان، نہایت جفاکش انسان، جو دوسرے ملکوں میں جا کر ان کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔ پاکستان کے وسائل اور پاکستانیوں کی اہلیت کار کی توثیق عالمی ادارے کرتے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کرتے ہیں۔ پھر کون ہے ایسا سسٹم نہیں بننے دیتا، جس میں قانون کا نفاذ سب کیلئے یکساں ہو۔ وقت ضائع ہو رہا ہے، صلاحیتیں بے مصرف ہیں۔ میٹھا پانی اور 60 فی صد نوجوان آبادی قوم کی خوشحالی کی بجائے
تباہی اور بربادی کا سبب بن رہی ہے۔ آج پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر ایک قوم بن کر کریں گے۔ پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ، اس کی حفاظت و سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان شاء اللہ پاکستان زنده باد