فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
08 Sep
08Sep

کویتی حکومت نے دھوکا دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر شہریت لینے والے 9 افراد کی شہریت منسوخ کردی۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے خاتون سمیت 9 افراد کی شہریت شاہی فرامین کے تحت مختلف اسباب کی بنا پر منسوخ کی ہے۔حکام کے مطابق جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی، ان میں سے بعض نے دھوکا دہی کی جبکہ بعض نے جھوٹ کی بنیاد پر شہریت حاصل کی تھی۔حکام کے مطابق ایک خاتون سمیت 9 افرادکی شہریت اسی بارے میں قانون کی دفعہ 13 کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔قانون شہریت کی دفعہ نمبر 13 میں کہا گیا کہ جو شخص کسی بڑے جرم کے باعث یا گزشتہ 15 سال کے دوران عزت یا امانت و اعتماد کو پامال کرنے کے جرم میں سزا یافتہ ہوگا اس کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔