فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
21 Sep
21Sep

سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔دوسری جانب نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کر سکتے ہیں۔