I
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا۔اس سے پہلے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملوں میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔