فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
12Oct

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کی مسئلہ فلسطین پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔