فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
17 Nov
190 Pound Scandal: Two-and-a-half hour briefing from Chairman PTI

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تفتیش

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آج بھی تفتیش کی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک  تفتیش کی۔نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا، آج بھی نیب کی ٹیم تفتیش کیلئے جیل پہنچی تھی۔

جس کے بعد  نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی۔یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی اور کیس کی سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کر دی۔