فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Aug
78th independence Day, International Affairs, Presidents PMLN, on zoom meeting,

ہم سب کی ہے پہچان پاکستان۔

آج جشن آزادی کے حوالے سے انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد صاحب نے آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا۔جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداروں نے شرکت کی ، یوم آزادی کا جشن اکٹھے منایا ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اپنے صدارتی خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے سب کو خوش آمدید کہا اور آزادی کی اہمیت بارے بتایا ، انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو اس عہد کیساتھ کہ ہم پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندی پر لے جائیں گے جسکا خواب حضرت علامہ اقبال نے دیکھا اور بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نےرکھی۔ اسکوامن کا گہوارہ بنائیں گے،سیاسی معاشی اور معاشرتی استحکام لائیں گے ۔انشااللہ ۔ 
انہوں انٹرنیشنل افئیرز کے صدر و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا 


، صدر انٹرنیشنل افئیرز نے یام آزادی کی مبارکک دیتے ہوئے اس آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور اوورسیز پاکستان کی وطن سے محبت اور خلوص کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز  وطن عزیز کی ترقی میں ہمشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ صدر انٹرنیشنل افئیرز نے اپنے پیفام میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئیے نیک جذبات کا اظہاربھی کیا۔ 
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب محمد اسحاق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔   انہوں نے پیغام دیا کہ “ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان ہمارے بانیوں کے عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا خواب دیکھا تھا۔ آج ہم ان کی قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا وژن عزم اور استقامت ھمارے اور آنے والی نسلوں کے لے بہترین مشعل راہ ہے۔ہر سال ہم تصور پاکستان پر اپنے یقین کی تجدید کرتے ہیں۔ اور پاکستان کی بھرپور خدمت کے لیئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس یوم آزادی پر ہم قومی ترقی اور استحکام کے لیئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ایک جدید اور ترقی پسند ملک کے لیئے ہماری قومی امنگوں کا مظہر ہے ۔پاکستانی قوم نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ہم بر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم دہشت گردی انتہا پسندی اور تقسیم کی قوتوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم ایک پرامن، روادار اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس یوم آزادی کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں۔ وہ جہاں بھی بستے ہیں ان کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور تمام پاکستانی سفارتخانے ہمیشہ ان کی اور ان کےاہل خانہ کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔ آج جب ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، ہمیں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو ہرگز بھولنا نہیں چاہیے جو استعماری قوتوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ ان کے حالات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان بین الاقوامی سطح پر جبر اور بیرونی تسلط کا سامنا کرنے والے نہتے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ اور ہماری خارجہ پالیسی قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اقدار اور اصولوں پر بمیشہ کاربند رہے گی۔آئیے اپنے ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کا عہد کریں۔ اور امن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے مل کر آگے بڑھیں۔”

اس موقعہ پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف و وزیراعلی مریم نواز کے پیغام بھی شرکاء سے شئیر کئے اور انکی جانب سے جشن آزادی مبارک کے پیغامات دیے گئے۔
 اوورسیز کی بڑی تعداد میٹنگ میں شریک تھی ، جسمیں راحیل ڈار امریکہ ، راجہ ابوبکر آفندی یو اے ای ، شیخ سعید سعودی عرب، رانا ابرار جاپان ، اشفاق انور ساؤتھ افریقہ ، قمر ریاض خان اٹلی ، ڈاکٹر ابو الفضل آسٹریلیا اور راشد ہاشمی یوکے سے شامل تھے انہوں نے اپنے خطاب میں سب کو اور قائدین کو  یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ اور آزادی کن مشکلات سے حاصل کی اسکا بیان کیا ، اور انہوں نے کہا کہ اس وقت اوورسیز کو حکومت میں بیرسٹر امجد ملک کی صورت میں نمائندے کی ضرورت ہے ۔ پرویز سندھیلہ ہالینڈ ، مہر شمس جاپان ، شمع بٹ پرتگال ، نزیر بٹ و شاہد تنویر ناروے ، ارشد صاحب کویت ، رانا اشرف ہانگ کانگ سے بھی شریک مجلس ہوئے اور انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں ۱۹۴۷ والے جزبہ کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ڈیجیٹل دہشت گردی سے بچانا ہے اور عزم استحکام پاکستان لانا ہے۔ محمد علی فضل عمان ، عدنان اکرم اسپین ، عالم زیب سوئزرلینڈ ، علی شرافت آسٹریا ، جاوید شبیر چائنہ ، رانا لیاقت علی جرمنی ، عنصر بٹ جرمنی ، محمود الحق ڈوگر و عمر پوری سعودیہ سے کہا ہمیں شجر کاری کی مہم چلانی چاہئے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے قائد نوازشریف کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے ، مریم نواز جس طرح محنت کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ اور اس یوم آزادی کو چار چاند لگانے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی مبارکباد دی ۔ اور کہا کہ کھیلوں کو عام کرنا چاہئے تاکہ ملک کے نوجوان غیر ضروری سوشل میڈیا کی خرافات سے بچیں ۔ عرفان نا گرا کویت ، عاطف بٹ و میر ابرار ترکی ، سعید شیخ و کاشف بھٹہ سوئیڈن ، مرزا بیگ ڈنمارک ، ، مہر نثار ملائشیا ، ندیم حفیظ بحرین ، چوہدری اعجاز یونان ، راجہ اسد ، ضیاء صاحب چلی ، عمران خان ، زبیر اشرفی کویت ، عمران ساجد بارسلونا  ، چوہدری نثار ملائشیا ، عمران ضیاء جرمنی ، عاشر صدیقی آسٹریلیا ،بنٹی جٹ کینیڈا ، رانا سعید امریکہ ، مقصود بٹ عمان ، شمشاد خان کویت نے بھی جشن آزادی کا پیغام دیا اور اس بات ہر ضرور دیا کہ بیرسٹر امجد ملک کے کام کو سراہا جائے۔
سعودیہ سے رانا خالد ، زاہد سندھو ، ڈاکٹر کنول اور احسن مسعود ، شازیہ شوکت ساؤتھ افریقہ ، دانش ملک امریکہ نے یوم آزادی کی اہمیت ہر روشنی ڈالی اور بیرسٹر امجد کی کاوش کو بھی سراہا کہ وہ اوورسیز کے عہدیداروں کو اکٹھا کرتے اور میٹنگ کا اہتمام کرتے ہیں ۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے سب کا شکریہ ادا کیا اور دعا ہوئی جس میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی و امن بارے دعا کی ، قائد نوازشریف کی لمبی صحت و تندرستگی بارے ، اور شہباز شریف بارے دعا کی گئی آخر میں سب شرکاء نے پاکستان زندہ باد قائداعظم زندہ باد نوازشریف زندہ باد شہباز شریف زندہ باد اسحاق ڈار زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے ۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کانفرنس ختم کرنے کا اعلان کیا۔