I
پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر چوہدری رفاقت حسین نے کی. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن بحرین نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں بحرین میں موجود اہم عہدیدران نے شرکت کی. اس اجلاس میں ندیم حفیظ، مرزا محمد رفیق جرال، فیصل محمود، میاں محمد صغیر، عامر اشرف بٹ، شاہد چوہدری، محمد بشارت، اویس احمد، سنی سواتی، مظہر فاروق شریک ہوئے. چیئرمین جناب افتخار احمد ملک اور نائب صدر مرزا مظہر اقبال صاحب کاروباری مصروفیتکی وجہ شریک نہ ہوسکے۔ جبکہ نائب صدر ثروت سید ، نائب صدر سلیم خان درانی اور جوائنٹ سیکریٹری میاں محمد انوار آوٹ آف بحرین ہونے کی وجہ سے شرکت سے قاصر رہے۔ اس موقع پر صدر جناب رفاقت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم مایوسیوں کے گپ اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونگے اس کے لیے ہر پاکستان کو ملکر محنت کرنی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے.جنرل سیکریٹری جناب ندیم حفیط نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائد محترم میاں نواز شریف صاحب کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور انہوں نے حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور انکی تفصیلات ٹیم کیساتھ شئیر کیں ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل فیصل محمود کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اوورسیز کمیشن کو فعال کیا جائے تاکہ دہار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کییے جا سکیں ، سینیئر نائب صدر مرزا رفیق جرال صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے ممبران کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے اگلے ہفتے سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کرینگے تاکہ مخلص ساتھیوں کو ٹیم کا حصہ بناکر ٹیم بحرین کو مزید منظم اور متحرک کیا جاسکے، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میاں صغیر صاحب نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ اور اپنی اہم سفارشات پیش کیں. اجلاس کے آخر میں صدر چودھری رفاقت حسین کی جانب سے ٹیم بحرین کے اعزاز میں شاندار ڈنر دیا گیا۔