I
مسلم لیگ (ن) ریسرچ اینڈ پالیسی پلاننگ یونٹ اور آفیشل میگزین "ہوریزون " کے چھ سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحقیق پر مبنی پالیسی سازی کے تسلسل کو اجاگر کرتے ہوئے پارٹی کے ترقی و استحکام کے عزم کو مزید تقویت دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کے بغیر قومی ترقی کا تصور نامکمل ہے۔ تقریب میں طلبہ، صحافیوں اور اراکینِ پارلیمنٹ نے شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحقیقی و پالیسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء کے لیے افطار کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ۔