I
انچسٹر (ہارون مرزا) حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں تارکین وطن کی پاکستان کیساتھ محبت ازل سے ابد تک قائم رہے گی تمام اوورسیز چیپٹرز ہمارے لئے اہم ہیں۔ اوورسیز چیپٹرز موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تارکین وطن کی داد رسی کیلئے منشور پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے ممتاز قانوندان بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز نے شمشاد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت کی قیادت میں مسلم لیگی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا ۔شمشاد خان تنولی اور دیگر اراکین وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شاندار کامیابی پر بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد پیش کی ۔ شمشاد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت نے بیرسٹر امجد ملک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک دی۔وفد نے اوورسیز میں بسنے والے تمام مسلمانوں کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کی اور دعا کی کہ اللہ پاک برادران اسلام پر اور پاکستان پر اپنا خصوصی کرم فرما ئے۔بیرسٹر امجد ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور منشور کے مطابق تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کیلئے کوشاں ہے قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے اور اوورسیز گلف یورپ یوکے امریکہ سمیت بیرون ملک دنیا سے رول ماڈل اشخاص پر مشتمل ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صدور سے نام مانگ لئے ہیں انشاللہ ایڈوائزری کونسل ایک تھینک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا تھا اب بھی مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پراپیگنڈا پر یقین نہیں رکھتے۔سولہ رکنی اقدامات کا پیکیج اور اقدامات ا ن کی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔ ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دیئے جائیں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ کویت کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھنے اور جاننے پر زور دیا اور مستقبل کی تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صدر مسلم لیگ ن کویت میاں محمد ارشد کی صحت یابی کی دعا کی اور چئیرمین مسلم لیگ ن کویت عرفان ناگرہ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کویت زبیر شرفی ، سیکرٹری جنرل پرنس ثاقب گل، غضنفر جمشید سمیت تمام کابینہ، اور بزنس مین عارف بٹ صاحب اور حافظ شبیر کیلئے خیر سگالی کے پیغامات بھیجے۔بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو 16 نکات پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ ن کویت کی مستقبل کی تنظیم سازی پر رائے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین‘ صدر اور جنرل سیکرٹری کیساتھ جلد ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں گے ۔شمشاد احمد خان تنولی صدرتاجر ونگ مسلم لیگ ن کویت نے کہا کہ اگلا دور تجارت کا ہے اور تجارت کو فروغ دیکر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تاجر ونگ کے دائرہ کار کو بڑھانے، کویت میں پاکستانیوں کیلئے مزید ویزوں کے اجراء میں مشکلات اور چاول اور گوشت کی کویت میں تجارت کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ شمشاد تنولی نے بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان جاتے ہوئے کویت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اُمّہ کیلئے غمی کا دن ہے‘ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر شہید ہوگئے ۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے اس مشکل وقت میں پاکستان عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہے وفد نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی‘بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں۔ شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو تحائف اور شیلڈ د ے کررخصت کیا۔