I
سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد کی وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک صاحب سے ملاقات- ڈاکٹر ظہور احمد نے بیرسٹر امجد ملک کے چاچا جان کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی. مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا- اس موقع پر کمشنر مرزا نصیر عنایت, بیرسٹر انورحق، صدر پاکستان مسلم لیک ن فرانس میاں حنیف ، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیک ن جاپان رانا ابرار موجود تھے