فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Mar
Announcement to start Overseas Property Transfer Service for Overseas Pakistanis

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اس دوران اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔