فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
Answer sought from, DC for not allowing, PTI to hold rally, at Liberty Chowk,

پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک پر جلسےکی اجازت نہ دینے پر ڈی سی سے جواب طلب


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس راحیل کامران نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیے کیا مسئلہ ہے، کیوں ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو کل تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کل تک فیصلہ کر کے بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں۔جسٹس راحیل کامران نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر بتائیں کہ اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو بھی کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔سماعت کے دوران عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔