I
لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کیلئے پارلیمان میں نمائندگی کی تجویز زیر غور ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی دوبارہ کوشش کریں گے، بد اخلاقی کرنے والے ہم میں سے نہیں، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی بجائے کار کردگی کے حقائق سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر اور چیف کو آرڈیلیٹ انٹرنیشنل افئیر ز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن ) کے انٹرنیشنل افئیرز کے صدر اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں انٹرنیشنل فورم پر جاری تعظیم سازیکی رپورٹ صدر انٹرنیشنل افئیر ز پیش کی اور حل طلب معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ہفتہ کو ہونے
والی ملاقات میں
بیرسٹر امجد ملک نے قائد مسلم لیگ ن
میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی
اور انکے فقید المثال استقبال اور
انتظامات پر صدر انٹر نیشنل افیر زمینیٹر
اسحق ڈار کو خصوصی مبارکباد دی۔ بیرسٹر
امجد ملک نے کہا کہ ملک جمہوریت کی
روح پر عمل کرتے ہوئے ووٹ کی
عزت بڑھائے اور شفاف انتخابات کے
زریعے عوام کے اصل نمائید وں کو اقتدار
سونپ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان
عدالتی و سماجی اصلاحات کا متقاضی ہے، یہ
وقت کفائت شعاری کے ساتھ ملک کو ترقی
کی راہ پر گامزن کرنے کا ہے جس کیلئےزہن سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے
کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے دہشت گردی اور
انتہا پسندی کی جمہوری معاشروں میں کوئی
جگہ نہیں ۔ انہوں نے انٹر نیشنل فورم پر جاری
تنظیم سازی کی رپورٹ صدر انٹر نیشنل
افیر ز پیش کی اور حل طلب معاملات پرگفتگو کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے پارلیمان
میں نمائندگی، کنونشن مقرر کرنے اور قبضہ
کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں لگانے کی
تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو
آپریشن کے زریعے سرمایہ کاری پر توجہ دی
جا سکتی ہے۔ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ
اوور سیز نے قائد مسلم لیگ ن کے ساتھ سفر
میں شرکت کر کے ایک تاریخی کام کیا، انشاء
اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ
کوشش کریں گے کہ ملک ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے
کی بجائے کارکردگی کے حقائق سے
روشناس کروانے کی ضرورت ہے، بد
اخلاقی کرنے والے ہم میں سے نہیں۔
انہوں نے تارکین وطن کے ابواب کی تنظیمنو کے سلسلے میں معاونت کرنے پر انٹرنیشنل افیر ز کی ٹیم کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اوور سیز پاکستا نیز ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کیلئے پارلیمان میں نمائندگی کی تجویز زیر غور ہے۔
سینیٹر اسحق ڈار نے بیرسٹر امجد ملک کو لاہور میں انکے ساتھیوں سمیت خوش آمدید کہا اور اپنے ساتھ داتا صاحب حاضری کیلئے لیکر گئے۔ نہوں نے کہا کہ تمام چیپٹر زمبارکباد کے مستحقہیں جو اس تاریخی سفر میں قائد مسلم لیگ (ن ) کے ساتھ ساتھ تھے۔ قبل ازیں رات کے پچھلے پہر لاہور میں دونوں لیگی راہنماؤں نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے مزار پر حاضری دی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بچپن سے زمانہ طالب علمی اب جب لاہور آتا ہو داتا صاحب سلام باعث سعادت اور محبت ہے۔ محترم اسحق ڈار صاحب کیساتھ داتا صاحب حاضری ایک سعادت ہے۔ سینیٹر آلحق ڈار نے بیرسٹر امجد ملک کو سینٹ آف پاکستان کے تحائف دیگر رخصت کیا۔