I
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجربینچ سماعت کررہا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگایابلاول بھٹو کی سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیرہوئے ۔لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا کہا ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا؟‘پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔