I
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے، آپ کو کیا پریشانی ہے۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اسی بات کو بڑھاتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے، ہمیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بات پر مکمل اعتماد ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب میں 20 حلقوں کے انتخابات نہیں سنبھال سکے تو ملک بھر میں کیسے دھاندلی مینیج ہوگی، خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس چھینے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جسے وفاق میں حکومت ملی تو سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، کمزور حکومت ہوئی تو وہ ملک کو درپیش مسائل سے نہیں نکال سکےگی۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے۔