I
اس موقعہ پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے منسلک لوگ تقریب میں شامل تھے۔تقریب کا آغاز اللہ کے بابرکت نام سے ہوا اور سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حبیب قریشی ایڈوکیٹ نے سپاسنامہ پیش کیا۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کے عہدہ سنبھالنے کو ایک نیک شگون قرار دیا۔
صحافی ہارون شاہ نے اپنے بیس سالہ تعلق کی بنیاد پر کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کچھ کر گزرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سردار کمال خان نے انکی تائید کی۔ سابق سفارتکار اور گورنمنٹ ایڈیشنل سیکرٹری ساجد قاضی نے امجد ملک کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ انکا امجد ملک سے تعلق گورنمنٹ کالج لاہور کے دنوں سے ہے اور چھتیس سال پر محیط ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے اپنی وکالت سے اپنا لوہا منوایا ہے۔سابق سفارتکار وقاص لنگاہ، ڈائریکٹر این ایف طارق کیانی، بیرسٹر حسن مان اور ملائشیا سے چوہدری نثار علی خان نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ سابق ایم ڈی اوپی ایف حبیب الرحمان خان نے کہا کہ انکا امجد ملک کیساتھ کام کرنے کا ایک خوشگوار تجربہ تھا ۔ وہ ایک محنتی انسان ہیں۔
آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ او پی ایف اور او پی سی ملکر تارکین وطن کیلئے دادرسی کے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کیشن شہباز شریف کا رول ماڈل اقدام تھا اور ہم اسکو اسکی اصل روح کے مطابق واپس لیکر آیئں گے۔ اوورسیز ایڈوائزری کونسل اور ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا قیام اور تارکین وطن کا کنونشن مقرر کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوورسیز کی پارلیمان میں نمایئندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فاسٹ ٹریک عدالتیں بنانے سے سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ داد رسی کیلئے ان عدالتوں سے رجوع کرسکیں گے ۔ تقریب میں عباسی صاحب، رفیق غوری، آفتاب اور واصف شاہ نے بھی شرکت کی۔
مہانوں کی تواضع ایک پرتکلف ضیافت سے کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے ساجد قاضی کو پھولوں کا گلدستہ اورسابق ایم ڈی اوپی ایف حبیب الرحمان خان کو شیلڈ پیش کی گئی۔