فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
11 Feb
Ceremony in honor of PMLN Chief Coordinator and Senior Vice President International Affairs Barrister Amjad Malik Organized by Sheikh Syed.President Saudia Arabia

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے برطانیہ سے پاکستان آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہال میں ظہرانے کا اہتمام کیا

لاہور سیاسی رپورٹر
مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے میں دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے صدور ،سیکرٹریز،چیئرمین و سنیئر عہدیداران نے بھر پور شرکت کیمہمان خصوصی کے طور پر میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری و سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن محمد حنیف 

خان اور سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن احتشام الحق نے شرکت کی
اوورسیز پاکستانیز جس میں جاپان،تھائی لینڈ،ہالینڈ،برطانیہ،ملائیشیا،سعودی عرب، آسٹریلیا، کینیڈا، اسپین ، مسقط،فرانس،پرتگال کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاچیف گیسٹ مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں تمام اوورسیز پاکستانیز کو قائدین کا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر قائدین کیطرف اور اپنی طرف دلی مبارکباد پیش کیانھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کے الیکشن میں بہت سارے حلقوں میں کوتاہیوں اور غلطیوں کیوجہ سے جو نشستیں مسلم لیگ ن ہار گئی ہے اس پر میں نے قائدین کو ان نشستوں پر ہارنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے اور قائدین سے ملاقات میں مزید بات چیت کرونگااوورسیز پاکستانیز کے مسائل اور اوورسیز کو خصوصی سیٹیں دینے پر آپکی رائے سے اور میری ایڈوائز پر منشور کا حصہ بنایا گیابیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر اور تقریب کے میزبان شیخ سعید احمد ،ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ،جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار، و دیگر سنیئر رہنماؤں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیادنیا کے مختلف ممالک سے ظہرانے پر آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدور و عہدیداران نے بھی مسلم لیگ ن کا الیکشن میں بڑی سیٹوں اور دیگر سیٹوں پر الیکشن ہارنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے، پاکستان میں نوجوانوں کے دو کروڑ نئے ووٹوں کا اندرج ہوا،ان نوجوانوں پر مسلم لیگ ن کی عدم دلچسپی پر مختلف حلقوں سے شکست کا باعث بنی،

 سوشل میڈیا کو متحرک کرنے اور قائد تک ڈائریکٹ نوجوانوں کی رسائی کو ممکن بنانے کو یقینی بنایا جائے۔میزبان سعودی عرب مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید احمد نے چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک ،مہمانان خصوصی میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خان اور سنیئر رہنما مسلم لیگ ن احتشام الحق کے علاؤہ مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ،فرانس کے صدر میاں حنیف ،تھائی لینڈ کے صدر آصف مجید،کینیڈا کے صدر سہیل وڑائچ ،کینیڈا سے اسد چوہدری ،ملائیشیا کے صدر نثار احمد خان،جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار،سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود ،چلی کے چیئرمین شیخ تنویر،برطانیہ بزنس کونسل کے چوہدری خالد محمود ہنجرا ،مسقط عمان کے سنیئر نائب صدر مقصود احمد بٹ ،سعد سعید شیخ ،عمیر احمد بٹ ایڈوکیٹ کے علاؤہ تمام عہدیداران کا ظہرانے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ،مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے علاؤہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیآخر میں میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خان نے میاں محمد بخش رحمۃ اللہ کا کلام پڑھ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے