فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Dec
Cipher case: Former Chairman PTI's announcement to make General Bajwa a witness

سائفر کیس: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے آفیشلز کو گواہ بنانے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا، جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، جنرل باجوہ کو عدالت میں بلاؤں گا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کیے، مجھے جس طرح پکڑا گیا، سب ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے۔  سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔