I
کرنل نصراللہ خان جنجوعہ نے آج اوورسیز پاکستانیوں کو دیپالپور آرمی فارم ہاؤس میں بہترین اعشایہ دیا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں شارجہ سے ساجد ظفر چیمہ، عرفان طور، سعودیہ سے رانا شہباز ، برطانیہ سے نثار ملک ، ملائشیا سے چوہدری نثار ، عمان سے مقصود بٹ ، ابوظہبی سے شہزاد ڈوگر، فرانس سے حاجی محمد حنیف ، جاپان سے رانا ابرار ، شارجہ سے محمد حسن طور ، عمر شفیق زیشان اور بشیر احمد اور دیگر نے وائس چیرمین اوورسیزپاکستانیز کمیشن کو خوش آمدید کہا۔ اعجاز خان اور بیرسٹر حق نواز نے وفد کے ہمراہ بابا فرید گنج شکر کے دربار پاکپتن پہ حاضری دی۔ گدی نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے دربار شریف پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چادریں پیش کیں اور لنگر کا اہتمام کیا۔چیف گیسٹ کو بگھی اور اونٹ کی سواری اور آتش بازی کے زریعے فارم ہاؤس پر خوش آمدید کہا گیا۔ کرنل نصراللہ خان جنجوعہ نے دیپالپور میں معزز مہمانوں کی پرتکلف اعشائیے کیساتھ مہمان نوازی کی۔ تحسین قادری نے فوٹوگرافی کے فرائض سرانجام دیے۔