فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
23 Apr

پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام کانفرنس


پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا ، ہم عالمی تنہائی سے نکل رہے ہیں: وزیر خارجہ اسحق ڈار کا انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب
23 اپریل 2024,

مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیرز کے زیرِاہتمام کانفرنس میں وزیر خارجہ پاکستان اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار ⁦‪کا خطاب۔
مسلم لیگ ن کے صدور اور شرکاء نے انہیں وزیرخارجہ اور سینٹ کا رکن بننے پر مبارکباد ۔
مسلم لیگ انٹرنیشنل آفئیرز نے آج ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ نون کی اوورسیز قیادت نے شرکت کی۔ مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس کی میزبانی سینئیر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جاپان سے کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس کی جانب سے تلاوت قرآن پاک اور امریکہ سے چوہدری شعبان کی جانب سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلام سے کیا گیا۔
چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنےاستقبالیہ میں کہا کہ میاں شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ مسلم لیگ ن نے منشور کمیٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جو سفارشات حکومت کو لکھ کر دی تھیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشاللہ بہت جلد ایک ایک کر کے قانون کا حصہ بنیں گی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے صدر اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں نوزائیدہ حکومت کی کارکردگی بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم، عوام کی خصوصی دعاؤں اور قائد محمد نواز شریف صاحب کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا ، پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب میرے پاس خارجی امور کی ذمہ داریاں ہیں اور میں ہمہ وقت جناب وزیر اعظم کے ساتھ ہوتا ہوں لیکن اس کے باوجود میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بطور صدر مسلم لیگ ن اوورسیز آپ لوگوں کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے خیالات سے بھی آگاہ رہوں۔ انہیں نے کہا کہ آج کی کانفرنس کے لیئے میں نے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے کہا تھا کہ میری اوورسیز پاکستانیوں سے جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔
مسلم لیگ ن کے صدور جن میں امریکہ سے راحیل ڈار (صدر)، سعودی عرب سے شیخ سیعد احمد (صدر)،برطانیہ سے زبیر گل (صدر)، راشد ہاشمی، چوہدری عنصر محمود ( صدر لیگل ونگ) ، جرمنی سے رانا لیاقت علی (صدر),کویت سے شمشاد خان تنولی صدرکویت,، جاپان سے ملک نور اعوان (صدر)، چلی سے چوہدری ضیاء الحق (صدر)، کینیڈا سے سہیل وڑائچ (صدر) ، متحدہ عرب امارات سے محمد غوث قادری ( صدر)، ساؤتھ افریقہ سے اشفاق انور، چین سے کو آرڈینیٹر ارسلان حفیظ ، حاجی فدا حسین (صدر) ، سیکرٹری غلام ربانی , چئیرمین عرفان ناگرہ، بیلجیئم سے حاجی پرویز اقبال (صدر)، آسٹریلیا سے ڈاکٹر ابو الفضل ( صدر)، ہالینڈ سے پرویز سندھیلہ ( صدر)، سویڈن سےشیخ سعید ( صدر)، سپین سے راجہ اسد حسین ( صدر)، اٹلی سے کوآڑڈینیٹر قمر ریاض خان، سینئر نائب صدر ظہیر احمد، اور مینارٹی ونگ کے صدر شہباز بھٹی، فرانس سے میاں محمد حنیف (صدر)، طلعت چوہان، وسیم شیخ ، راجہ محمد علی، عمان سےمحمد علی فضل (صدر)، بحرین سے چوہدری رفاقت حسین (صدر) اوربحرین سے ندیم حفیظ جنرل سیکرٹری، آسٹریا سے چوہدری شرافت علی (صدر)، سوئیٹزرلینڈ سے چوہدری عالم زیب خان (صدر)، آئرلینڈ سے احسن چٹھہ (صدر)، یونان سے چوہدری اعجاز احمد (صدر)، ناروے سے شاہد تنویر (صدر) اور سرپرست اعلی نذیر بٹ ، ہانگ کانگ سے چوہدری محمد اشرف جنرل سیکرٹری اور کولون کے صدر عمران خان، ساؤتھ کوریا سے راجہ عامر اقبال (صدر)، اور سیکرٹری ڈاکٹر صابر حسین ، ڈنمارک سے مرزا رحمت اللہ بیگ (صدر)، زمبابوے سے تصدق حسین بٹ (صدر)، پرتگال سے شمع بٹ (صدر)، ملائشیا سے مہر نثار (صدر)اور تھائی لینڈ - محمد آصف مجید (صدر) نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
چیپٹر کوآرڈینیٹرز اور ہیڈ آف ونگز؛ جن میں خواتین، تجارت، سوشل میڈیا، یوتھ ، اقلیتی اور لیگل ونگ کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی اور خیر مقدمی کلمات پیش کئے۔
شرکاء کانفرنس نے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بننے اور ایک بار پھر سینٹ آف پاکستان کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانفرنس کے مندوبین نے مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی جس میں زیادہ تر شکایات مقامی سفارتخانوں سے متعلقہ تھیں۔ اس کے علاوہ اوورسیز مسلم لیگ نون کے مختلف چیپٹرز کی طرف سے ایک بار پھر زور و شور سے پارٹی قیادت کی توجہ اس جانب دلائی کہ حکومت جلد سے جلد ان کے نمائندوں کو کسی نا کسی سطح پر حکومت کا حصہ بنائے اور اوورسیز کنونشن مقرر کرے۔
سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر نے شرکاء کو اوورسیز کی بابت منشور سفارشات بارے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ۔ ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھییجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔
کانفرنس میں مختلف عہدیداران کی جانب سے بیش قیمت تجاویز بھی پیش کی گئیں جن میں اضلاع کی سطح پر مختلف اسکولز کی مرمت، پبلک پارکس میں شجرکاری و سہولیات اور ماڈل پولیس اسٹیشنز جیسے ورکنگ ٹارگٹس ۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں یہ بھی کیا گیا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب مختلف ممالک میں سرمایہ کاری، ماحولیات ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیئے اعزازی کونسلر یا نمائندہ مقرر کرے جو مکمل طور پر رضاکارانہ بنیادوں پر ہوں تاکہ انکی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آخر میں چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے تمام شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد دعا ہوئی اور باقاعدہ طور پر کانفرنس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ شرکاء نے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔