فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Mar
Congratulations to the nation on the elected of Shahbaz Sharif, Barrister Amjad Malik

قوم کو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بہت بہت مبارکباد ، بیرسٹر امجد ملک

 

اسلام آباد
۳ مارچ ۲۰۲۴
مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما راجہ محمد علی خان نے مقامی ریسٹورانٹ میں صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کے خوشی میں ایک اعشائیے کا اہتمام کیا۔ اعشائیے میں مسلم لیگی اوورسیز کی راہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی برطانیہ کے وکیل اور مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک تھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے اور ہمیں تاریخ سبق سیکھنا چاہیے۔ آج کا دن تاریخی ہے اور ہمیں تاریخ سبق سیکھنا چاہیے۔ قوم کو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بہت بہت مبارکباد۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی جمہوریت کے تسلسل گورنس اور سیاسی استحکام میں پنہاں ہے اور تارکین وطن کا اس میں اہم کردار ہے۔
تقریب میں وکلاء ، صحافی حضرات ،اور اورسیز سے آئے عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں گلگت کے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن، سابق وفاقی محتسب کے اوورسیز کمشنر حافظ احسان کھوکھر، جاپان سے ملک نور اعوان، برطانیہ سے فیصل اعوان،ہالینڈ سے پرویز سندھیلا، کینیڈا سے اسد چوہدری، ملائشیا سے چوہدری نثار علی خان۔ متحدہ عرب امارات سے مجید مغل، بارسلونا سے یورپ کے ٹریڈ کمشنر مہر امانت حسین، برطانیہ سے شکیل طاہر، پرتگال سے سرفراز فرانسس، اور ترکی سے توصیف طاہر، اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔
گلگت کے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے اوورسیز کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ آئیندہ حکومت میں انٹرنیشنل افئیرز کی سفارش پر آزادکشمیر کی طرز پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایڈوائزر کابینہ میں شامل کریں گے۔


راجہ محمد علی خان نے کیا کہ میرے لئے باعث مسرت ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ایک دفعہ پھر وزیراعظم کا انتخاب جیتا ہے۔ ہم ہر طرح سے اپنے وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے۔ میرے لئے نیشنل اسمبلی میں انکی تقریر سننا باعث فخر ہے۔
نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حلف برداری پیر کو صدارتی محل میں ہوگی۔