فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jan
Election 2024: Why don't you see political slogans written on the walls?

الیکشن 2024، دیواروں پر جا بجا سیاسی نعرے لکھے نظر کیوں نہیں آتے؟

ماضی میں انتخابات کے دوران بڑے شہروں میں دیواروں پر سیاسی نعرے اور تشہیری جملے لکھے نظر آتے تھے مگر سال 2024 میں ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ارشاد نامی پینٹر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہمارے پاس بہت کام ہوتا تھا اور ہم اس میدان پر حکمرانی کرتے تھے۔ارشاد نے بتایا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا تھا لیکن آج ہمارے پاس اتنا کام نہیں ہے، آج کل کام ہو تو کر لیتے ہیں ورنہ فارغ بیٹھے رہتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ارشاد گزشتہ 35 سالوں سے دیواروں پر پینٹنگ کر رہے ہیں جن کے لیے الیکشن آنے کا مطلب تھا ’کام اور آمدنی میں اضافہ‘۔انہوں نے بتایا کہ ہم بینر ہاتھ سے لکھتے تھے لیکن اب بینر بنانے کے لیے ڈیجیٹل پرنٹنگ آ گئی ہے۔ پینافلیکس اور پوسٹرز بھی آچکے ہیں اور پرنٹنگ کے کام میں پیشرفت کے باعث ہمارا کام اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ارشاد نے بتایا کہ پینٹنگ کے لیے درکار سامان مہنگا ہوگیا ہے اور ہم اس سے زیادہ بچت نہیں کر پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اسکول کے بعد دکان پر آتے ہیں اور وہ مجھے کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اس کام کو سیکھنے یا اس پر توجہ دینے کی طرف مائل ہونا چاہیے، مجھے نہیں لگتا کہ اس کام کاکوئی مستقبل ہے۔