I
پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعرات کو عام انتخابات کےلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ جن کو ٹکٹ نہیں ملے، ان کو مختلف عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔نواز شریف اور شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، دونوں قائدین اگلے ہفتے سے جلسوں کےلیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کےلیے گزشتہ چند روز سے پارٹی قیادت کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ن لیگ کے اندرونی اختلافات بھی آڑے آ رہے تھے۔