فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
20 Mar
Foreign Minister The first foreign visit after assuming the post of Pakistan High Commission in London met with the officers.

وزیرخارجہ  کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آمد افسران سے ملاقات.

وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آمد افسران سے ملاقات
اقتصادی سفارت کاری پاکستان کو مضبوط کرے گی۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار
"روایتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو موجودہ حالات کے پیش نظر اقتصادی سفارت کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستان کے تمام مشنز کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے"، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بیش بہا قدرتی اور اعلیٰ معیار کے انسانی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ ملک میں ایک عظیم معیشت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں بشرطیکہ مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی خسارے کو کم کرنے کے لیے مربوط انداز اپنایا جائے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ضرورت ان وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارتوں کو پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ تاہم موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید برآں، بین الاقوامی سطح پر، پاکستان باہمی تعاون کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔
وزیر خارجہ نے افسران کو تلقین کی کہ وہ ملک میں طویل المدتی سرمایہ کاری لانے اور تجارت کو بڑھانے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں۔