I
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو جواب دے دیا۔ایک بیان میں احسن اقبال نےکہا ہے کہ میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع کرسکتا ہوں۔
انہوں نےکہا کہ میں نے 16 ماہ کی وزارت کے دوران اُن ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا، جنہیں تحریک انصاف کی حکومت بیمار کرگئی تھی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں 16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع کر سکتا ہوں۔بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے کئی کلیدی نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈنگ بھی کی، بلاول بھٹو نے جس تھر کول منصوبے کا کریڈٹ لیا وہ کاغذوں پر گھوم رہا تھا۔