فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Dec
It was necessary to remove me and punish me to bring ladle: Nawaz Sharif

لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا اور سزائیں دلوانا ضروری تھا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا، سزائیں دلوانا ضروری تھا لیکن پاکستان کو کس جرم کی سزا دی گئی، عوام کا کیا قصور تھا۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نا صرف وزارت عظمیٰ سے فارغ کر دیا گیا بلکہ عمر بھر کیلئے نا اہل کر دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آج میرے دل و دماغ میں یہ سوال انگارے کی طرح سلگ رہا کہ آپ کا کیا قصور تھا کہ آپ کو مجھ سے زیادہ سنگین سزائیں دی گئیں،  جے آئی ٹی کیلئے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معلوم ہے کہ عوام 8 فروری کو خوشحال پاکستان کی ججمنٹ سنائیں گے، عوام کو اپنی بریت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔