I
لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔ جج نے کہا کہ مقدمے میں الزام ثابت نہیں ہو سکا،،عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے،احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔