فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
21 Jul
We want to make the country prosperous, want to take IT exports to $ 20 billion: PM

ملک کو خوشحال بنائیں گے، آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے قومی منصوبوں کو تمام فریقوں کی حمایت حاصل ہے، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، آئی ٹی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، آئی ٹی کے شعبہ میں برآمدات کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں گی،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ذہین نوجوان باہمت اور محنتی ہیں انہوں نے فری لانسر، سٹارٹ اپس سمیت دیگر کاروبار کے ذریعے ترقی کی ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ان میں بے پناہ ٹیلنٹ اور مہارتیں ہیں یہ سہولیات کی عدم فراہمی، طریقہ کار میں مشکلات اور پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کے اداروں کی کمی کے باوجود بہترین پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کے تیزی سے ترقی کرنیوالے ممالک میں شامل ہے نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں 20 ارب ڈالر برآمدات کی صلاحیت ہے ہم مشکل صورتحال کے باوجود نوجوانوں کی محنت اور مہارت سے ہر مقصد حاصل کرینگے میرا سرمایہ کار میرا ماسٹر ہے معاشی منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک کو خوشحال بنائینگے ہم نے ایس آئی ایف سی کے ذریعے آگے بڑھنے کی سمت کا تعین کر لیا ہے اس حکمت عملی میں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں شامل ہیں منصوبہ کے تحت زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور دفاعی پروڈکشن کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی اور برآمدات کو فروغ دیا جائیگا ،خلیجی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اگر وہ یہاں سرمایہ کاری کرینگے تو انکو منافع ملے گا، پاکستان میں پیداوار میں اضافہ، ملازمتیں اور برآمدات کو فروغ ملے گا،مجھے اس ماڈل پر اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد قرضوں سے چھٹکارا حاصل کر لے گا انتھک محنت سے اسے اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے اس فریم ورک کے تحت کاروباری افراد کی مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا۔