فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
15 Mar
Maryam Nawaz presented her helicopter for the patients

مریم نواز نے مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر پیش کردیا


مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے پر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقوں میں حادثے پر متاثرین کو بر وقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بےبس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔علاوہ ازیں
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پراجیکٹ سے متعلق بھی اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پلان طلب کرلیا اور مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کر کے انڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی ہدایت کی۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے میپنگ کا حکم بھی دیا اور کہا کہ پنجاب میں موجودصنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعداد و شمار بھی مرتب کیے جائیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔