I
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔