I
(اسلام آباد: 23 نومبر، 2023) وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پاکستان کے دورہ پر آئے امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید سے ملاقات کی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے امام کعبہ کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران امام کعبہ سے وحدت امت، غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور امت مسلمہ اسکی جانب امید کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر جناب نواف سعید المالکی، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی اور سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی موجود تھے