فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Sep
Sirat Museum to be built in Pakistan for better awareness of younger generation: Minister for Religious Affairs Aneeq Ahmed

نوجوان نسل کی بہتر آگہی کیلئے پاکستان میں سیرت میوزیم تعمیر ہو گا: وزیر مذہبی امور انیق احمد

معاشرتی  اصلاح کیلئے مساجد میں خطبات جمعہ کیلئے اخلاقی موضوعات مرتب کیے جا رہے ہیں

(اسلام آباد: 13 ستمبر، 2023)   نوجوان نسل کی بہتر آگہی کیلئے پاکستان میں سیرت میوزیم تعمیر ہو گا۔  معاشرتی  اصلاح کیلئے مساجد میں خطبات جمعہ کیلئے اخلاقی موضوعات مرتب کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے  بدھ کے روز  اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی سے ملاقات  کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ وزارت ِ مذہبی امور  کی فراہم کردہ جگہ پر رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے ایک سیرت میوزریم تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کی سیرت طیبہ پر بہتر آگہی میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی عقیدت  و  احترام کا  رشتہ ہے۔ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جلد سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔ پاکستان میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے قرآن میوزیم بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد موجود ہیں۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے منبر و محراب کا کردار نہایت اہم ہے۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے خطبات جمعہ کیلئے اخلاقی موضوعات مرتب کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چاروں صوبائی وزراء مذہبی امور و اوقاف کے ساتھ  مشاورتی اجلاس جلد منعقد ہو گا۔  مسعود الحارثی نے بتایا کہ رابطہ عالم اسلامی  کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نومبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رابطہ عالم اسلامی پاکستانی قوم  خصوصا نادار افراد کی خدمت اور تعاون کیلئے ہمہ وقت موجودہے۔  اس سے قبل وزیر مذہبی امور سے  ان کے دفتر میں پاک امریکن   سول سوسائٹی  اور این جی اوز کے نمائندوں نے ملاقات  کی اور سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انیق احمد نے بتایا کہ جڑانوالہ میں بیشتر چرچ بحال ہو چکے ہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔  مذہبی منافرت کے واقعات میں بیرونی سازش  کے ثبوت ملے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں۔ تمام انسانیت رب کائنات  کا کنبہ ہے؛   ہر مذہب انسانیت سے بھلائی کا درس دیتا ہے۔  انہوں  نے وزارت کے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ اقلیتی طلباء کیلئے پرائمری تا ایم اے کی سطح تک تعلیمی وظائف کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کی مالی امداد، تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ ؛ ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے 110 ملین مختص کیے گئے ہیں۔ غیر مسلم طلباء کے وظائف میں کی تعداد اور رقم میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔  پاکستان اور اسلام کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔  بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مسلم و غیر مسلم سکالرز کو نیوز آرٹیکل لکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہمارا دین اور آئین پاکستان شخصی مذہبی آزادی کی ضمانت دیتے ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام بڑے شہروں میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کر رہے ہیں۔ وفد نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کومکالمے کے ذریعے  باہمی شکوک و شبہات  کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ ہمارے دورے کا مقصد پاکستان کو سپورٹ کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ وفد میں  امریکہ  سے پروفیسر جوزف نائٹ ، الیاس مسیح، عائشہ خان  ، راج راٹھور، پاکستان سے ایڈوکیٹ سروان کمار بھیل، انور قریشی اور جرمنی سے عالیہ خان شامل تھیں ۔#