فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
08 Jan
NA-242: Shahbaz Sharif's appeal against acceptance of nomination papers rejected

این اے 242: شہباز شریف کے کاغذات ِ نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد


الیکشن ٹریبونل نے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حقائق چھپائے ہیں۔شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آر او کے سامنے جو اعتراضات تھے وہ مسترد ہوئے ہیں، میرے مؤکل پر کوئی ٹیکس کوئی واجبات نہیں ہیں ، اسٹیٹ بینک نے لکھ دیا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیرِ اعظم کوئی تنخواہ نہیں لی۔الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی۔وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا این او سی بھی منسلک کیا ہے، اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں، شہباز شریف نے بیرونِ ملک دوروں کے اخراجات بھی نہیں لیے۔واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پیپلز پارٹی کے مسعود خان مندوخیل نے دائر کی تھی۔