I
سفارتخانہ پاکستان منامہ بحرین میں سفیر پاکستان محترم جناب محمد ایوب صاحب جو کہ چند دنوں بعد بحرین میں اپنی ڈھائی سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے واپس دفتر وزارت خارجہ اسلام آباد جارہے ہیں ، ان سے جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن ) بحرین ندیم حفیظ کی الوداعی ملاقات ۔ ندیم حفیظ نے کہا کہ ”سفیر صاحب کی پاکستان کمیونٹی کیلئے خدمات، پاک بحرین دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم کرنے کے عمل کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔“