I
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی۔
اُن کا کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ تم خود ہی سازشی ہو، اپنے خلاف خود سازش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پُرجوش ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔