فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
13 Feb
Nawaz Sharif has nominated Shehbaz Sharif as Prime Minister, PML-N

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو نامزد کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔