فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Mar
No new tax is being imposed in the provincial budget: Punjab Finance Minister.

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: وزیرِ خزانہ پنجاب

پنجاب کے وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پچھلے 9 ماہ اور اگلے 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جو صوبے میں ترقی کا روڈ میپ دیا اس پر کام ہوتا نظر آئے گا، نگراں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 126 کے تحت اخرجات کیے۔

صوبائی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے بعد منتخب حکومت آتی وہ تمام اخراجات اسمبلی سے پاس کرواتی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ منتخب حکومت ناصرف نگراں حکومت بلکہ پچھلی حکومتوں کا آڈٹ کر سکتی ہے۔