I
پریس ریلیز لاہور9 نومبر:بسلسلہ یوم اقبال، وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی نے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں مختلف ممالک سے آئے اوورسیز تنظیموں کے اعلی عہدیدار، مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے نمایاں اوورسیز پاکستانی، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اعلی افسران بشمول کمشنر مرزا نصیر عنایت، ڈائریکٹر جنرل فیصل فریداور دیگر افسران سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی اورعلمی و ادبی شخصیات نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی، اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے بیرسٹر امجد ملک کو بطور وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے امید ظاہر کی کہ وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کے جلد ازالے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، ہم مختلف ممالک میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو ایڈوائزری کونسلز میں نمائندگی دیں گے تاکہ وہ احسن انداز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں،انھوں نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو مزید فعال کرنے اور حکومتی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مطالبات اور شکایات کے حل کے حوالے سے موثر و توانا آواز اٹھائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا،