فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
24 Mar
Pakistan Day every year, a zoom conference organized by Pakistan Muslim League Overseas regarding Pakistan Day on March 23 this year.

مسلم لیگ ن اوورسیز اور یوم پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز کے زیر اہتمام ایک زوم کانفرنس

 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سنئیر نائب صدر و چیف کوآرڈینٹر بیر سٹر امجد ملک نے کی - کانفرنس میں پوری دنیا سے مختلف ملکوں کے مسلم لیگ نون کی تنظیم کے عہدہ دران نے بھر پور شرکت کی جس میں قائد محمد میاں نواز شریف صدر مسلم لیگ ن و وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں کو خراج تحسن پیش کیا گیا۔بیرسٹر ملک امجد نے کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہے پاکستان ہی ہمارا گھر ہے اس لیئے ہم سب نے ملکر اپنے گھر یعنی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مل کر کام کرنا ہے۔ شرکاء کانفرنس نے بھی اپنی اپنی باری پر یوم پاکستان کے متعلق اپنے پیغامات جاری کیئے اور ساتھ ہی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیئے بیرسٹر امجد ملک کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ نون کے بین الاقوامی چیپٹرز کو خوش اسلوبی سے چلانے کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کی موثر آواز بھی بنے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پہ ملکی سلامتی کے لیئے دعائیں کی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے بھر پور نعروں پر کانفرنس کا باقاعدہ اختطام کیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے پرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے